اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اڑی حملے کے بعد بھارت کے پاکستان کے خلاف سازشی حربے جاری،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی حکومت اب پاکستان سے فضائی معاہدے کو ختم کرنے پر غور کرسکتی ہے۔بھارت پہلے ہی آبی جارحیت کے لئے سندھ طاس معاہدے کے خاتمے پر غور کررہا ہے۔بھارت کی خطے میں امن و امان تباہ کرنے کی پے در پے سازشیں جاری ہیں ،مودی سرکار میں پاکستان سے جنگ کرنے کی ہمت نہیں تو مختلف محاذ آرائیاں شروع کردیں۔خود بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق اگر فضائی حدودکی بندش عمل کیا گیا تو دونوں ممالک کو طیاروں کے ایندھن کے اخراجات پر بھاری خرچہ اٹھانا پڑے گا، بھارتی اخبار کے مطابق بھارت سے پاکستان کو ئی پرواز نہیں آتی تاہم پی آئی کی پروازیں ممبئی اورنئی دہلی جاتی ہیں۔بھارت نے 2001میں بھی بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کا جواز بنا کر اپنی فضائی حدود پاکستان پر بند کردی تھی۔ گزشتہ روز بھارتی سازشوں کے باعث سارک کانفرنس ملتوی کی گئی تھی۔