منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’بھارت بوکھلاہٹ کا شکار‘ جھوٹا ملک‘‘ ہمارے شاہین اڑان بھرنے کیلئے تیار ہیں پاک فضائیہ نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کا پاکستان خلاف سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے،پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ جمعرات کو پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا پاکستان خلاف سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے،پاک فضائیہ ہر دم مستعد اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے اور پاکستان کی فضائی حدود کی حفاظت ہر قیمت پر کی جائے گی۔ دوسری جانب پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوی کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل او سی پر کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں ہوئی،بھارتی دعوی بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے ، بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ نے سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی گئی بلکہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا بلااشتعال فائرنگ کوسرجیکل اسٹرائیک قراردینا سچائی کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے، بھارت کی جانب سے مشتبہ حملہ آوروں کے لانچ پیڈ کا ذکر بھی جھوٹ پر مبنی ہے۔ بھارت نے میڈیا ہائپ کیلئے کراس بارڈر فائرنگ کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام دیا۔پاکستانی سرزمین پرسرجیکل اسٹرائیک کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے جب کہ بھارت کے ڈی جی ایم او نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک کی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…