اسلام آباد (آئی این پی )پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی موٹروے پرمشقیں، کالاشاہ کاکو سے شیخوپورہ تک موٹر وے کوصبح پانچ بجے سے شام سات بجے تک بند کیاگیا ہے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی موٹر وے کے مخصوص حصے پرہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشقیں جاری ہیں۔ فضائوں میں پاکستانی طیاروں کی گھن گرج سے عوام الناس میں جوش و جذبے کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ لوگ جوش ایمانی اور وطن عزیز کی محبت میں نعرہ تکبیر بلند کر رہے ہیں ۔ پاک فضائیہ کے جاں باز اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ مشقوں کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےہیں ۔ترجمان موٹروے کے مطابق کالا شاہ کاکو سے شیخوپورہ سیکشن صبح پانچ سے شام پانچ بجے تک بند رہے گا ۔ اس دوران لاہور سے آنے اور جانے والی ٹریفک نے جی ٹی روڈ کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔