اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

جنگ کی تیاریاں پاک فوج اور فضائیہ موٹروے پر پہنچ گئے موٹر وے بند، جنگی طیاروں نے اڑان بھر لی

datetime 21  ستمبر‬‮  2016 |

پشاور(آن لائن)پاک فضائیہ کی جانب سے جنگی طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ اورٹیک آف کی مشقوں کے باعث پشاور موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی، کل جمعرات کو اسلام آباد لاہورموٹروے پر پاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسی نوعیت کی مشقیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے گزشتہ دنوں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پرمشقوں کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت پہلے مرحلے پرپاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسلام آباد پشاورموٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اورٹیک آف کی مشقیں کررہے ہیں، جس کی وجہ سے موٹروے کوہرقسم کی گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔دوسری جانب موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پشاورموٹروے کو مرمتی کام کی وجہ سے بند کیا گیا ہے جب کہ جلد ہی موٹر وے پر آمد و رفت کو بحال کردیا جائے گا۔ اسلام آباد پشاورموٹروے کے بعد جمعرات کو اسلام آباد لاہورموٹروے پر پاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسی نوعیت کی مشقیں کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…