جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’ہمیں روکا گیا تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی‘‘ کارکنان فوری طور پر یہ کام کریں‘ تحریک انصاف کا الٹی میٹم

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نعیم الحق نے خبر دار کیا ہے کہ رائے ونڈ مارچ میں اگر کسی قسم کی بھی رکاوٹ ڈالی تو حالات کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ رائے ونڈ مارچ میں جو بھی رکاوٹ ڈالی جائے گی اس کا نقصان ہمیں نہیں بلکہ حکومت کو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے وزیرِ مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران کو ہستی سے مٹانے کی دھمکی دی، ہم نے اس پر درِ عمل دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی۔ انھوں کہا کہ عابد شیر علی اپنے کارکنان کے ساتھ مل کر ہمارے لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں کیونکہ آپ اگر ماضی پر نظر ڈالیں تو وہ اپنے سیاسی مخالفیں کو قتل کرنے کی کوششیں بھی کرتے رہے ہیں جس کی واضح مثال سانحہ ماڈل ٹاؤن ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘اگر عابد شیر علی رائے ونڈ مارچ کے لیے ایسا کوئی بھی منصوبہ بنارہے ہیں تو میں انہیں خبر دار کرتا ہوں کہ یہ سب کرنے سے انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا اور وزیراعظم نواز شریف کے اقتدار کی کشتی ڈوب جائے گی’۔ اگر ن لیگ نے کوئی ڈنڈا بردار فورس تشکیل دی ہے تو ہماری بھی اپنی سیکیورٹی ہوگی اور ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم ان سے ڈرتے نہیں۔ رائے ونڈ کسی کی جاگیر نہیں، وہاں پر کئی اور لوگ بستے ہیں، لہذا احتجاج کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے کہ ہم پاکستان کے کسی بھی شہر میں ایک پرامن مظاہرہ یا احتجاج کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی پہلے ہی یہ بات واضح کرچکی ہے کہ ہمارے احتجاج کا مقصد کسی کے گھر پر حملہ یا اس کا گھیراؤ کرنا نہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…