ساہیوال (این این آئی)این اے 162قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن 19ستمبر کے مسلم لیگ (ن )کے امیدوار چوہدری زاہد اقبال سابق ایم این اے کے کاغذات نامزدگی ہائی کورٹ سے بحال ہونے کے بعد ڈرامائی تبدیلی آگئی ہے اور مسلم لیگ (ن )کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد طفیل اور چوہدری زاہد اقبال کے حامی مسلم لیگ کے دھڑے کھل کر سامنے آگئے ہیں اب مسلم لیگ( ن) کے دو امیدوار ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار رائے مرتضیٰ اقبال سابق ایم این اے رائے حسن نواز کے بھتیجے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد شہزاد چیمہ کے درمیان زبردست کانٹے دار مقا بلہ ہوگا
جبکہ چوہدری زاہد اقبال کے چھوٹے بھائی چوہدری محمد طاہر آزاد امیدوار این اے 162ہیں جو اس سے قبل مسلم لیگ( ن) کے امیدوار چوہدری محمد طفیل کی کھل کر مخالفت کر کے انتخابی مہم چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن )کے امیدوار کی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے ۔اورصورتحال مزید پچیدہ ہو گئی ہے اور تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے امیدوار وں کی پوزیشن بہتر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی قیادت نے فوری مسلم لیگ (ن)کی ضلعی اور ڈویژنل کمیٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ صوبائی وزیر ملک ندیم کامران اہم فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرینگے۔
ن لیگ کو بڑی خوشخبری مل گئی ، تحریک انصاف کی کمزور ی سامنے آگئی
11
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں