اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان بھی بھارتی زبان بولنے لگا، کابل میں یونیورسٹی پر حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہونے کا الزام بھی لگادیا، کابل میں صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان میں ہرزہ سرائی کی گئی ہے کہ بدھ کی شب کابل میں امریکی یونیورسٹی پر ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی۔
بیان میں کہاگیا کہ افغان انٹیلی جنس ایجنسی (این ڈی ایس) کو ایسے شواہد ملے ہیں کہ نہ صرف اس حملے کی افغانستان بارڈر کے اس پار پاکستان کی سرزمین پر منصوبہ بندی ہوئی تھی بلکہ افغان حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ آوروں کو پاکستان ہی کی سرزمین سے احکامات ملتے رہے۔یاد رہے کہ شواہد ملنے کادعویٰ کرنے والی این ڈی ایس بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ساتھ مل کر پاکستان کا امن تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے اور دہشتگردی کے کئی واقعات کے پیچھے بھی اس کا ہاتھ ثابت ہوچکا ہے۔
’’افغانستان میں امریکی یونیورسٹی پر حملہ‘‘ الزام پاکستان پر عائد۔۔الزام کس نے لگایا؟ جان کر خون کھول اٹھے گا
26
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں