اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے باعث بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے اگلے ہفتے اسلام آبادمیں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت کا امکان نہیں ہے تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیراعظم نریندر مودی کریں گے۔بھارتی میڈیاکے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کی وجہ سے اگلے ہفتے اسلام آبادمیں ہونے والی سارک کانفرنس میں بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی شرکت کا امکان نہیں ہے ، انہیں پاکستان کانفرنس میں شرکت کیلئے نہیں جانے دیا جائے گا۔
تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیراعظم نریندر مودی ہی کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارت وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے سارک وزراء داخلہ کانفرنس میں شرکت کیلئے دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستان کے رویے سے خوش نہیں ہے۔سارک ممالک کے وزراء خزانہ نے 25اور 26اگست کو اسلام آبادمیں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت کرنی ہے۔بھارتی میڈیا کا الزام ہے کہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان کے دوران اچھا سلوک نہیں کیا گیا جبکہ راجناتھ سنگھ پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشیوں پر ملنے والے جواب پر خود ہی کانفرنس چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے تھے۔
’’پاک بھارت کشیدگی‘‘ آئندہ پاکستان جانے کی اجازت نہیں۔۔ بھارت کا بڑا اعلان
16
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں