اس برس نومبر میں موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ریٹائرڈ ہو رہے ہیں اور وہ ایک سے زیادہ مرتبہ واضح کر چکے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری میں توسیع نہیں لیں گے ، اگرچہ ایسی خبریں بھی ہیں کہ ان کوایکسٹینشن قبول کرنے کے لیے کہا جائے گا لیکن زیادہ امکان یہی ہے کہ نیاآرمی چیف ہی مقررکیا جائے گا۔ نواز شریف پہلے وزیر اعظم ہوں گے جو پاکستان کے چھٹے آرمی چیف کا انتخاب کریں گے۔ زیادہ امکان اس بات کیا ہے کہ ان چار سینئر موسٹ جنرلز ہی میں سے انتخاب کیا جائے گا جو کہ قاعدے ضابطے کے مطابق اس اہم ترین عہدے کے لیے کولیفائیڈ کرتے ہیں۔ ان میں لیفٹیننٹ جنر ل زبیر حیات پہلے نمبر پر ہیں جو اس وقت CGSہیں اور ان کا تعلق آرٹلری سے ہے۔ اس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ہیں ، اس کے بعد لیفٹیننٹ جنر ل جاوید اقبال رمدے ہیں ، پھر لیفٹیننٹ جنر ل قمر احمدباجوہ ہیں۔ اگر پاکستان کے تاریخ دیکھی جائے رو زیادہ تر آٹلری ہے سے آرمی چیف منتخب کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ کوئی حتمی بات نہیں ، اسے ایک محتاط اندازہ ہی کہا جا سکتا ہے۔