اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت نے پاکستان کے خلاف غیر رسمی جنگ کا اعلان کر دیا

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان سے بھارت کے ایجنٹ کلوبھوشن کا گرفتار ہونا انڈیا کی جانب سے پاکستان پر غیر رسمی حملہ تصور کیا جاتا ہے ،پاکستان کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچاسکتا جو لوگ خود کش دھماکے میں شہید ہوئے ہیں انکے بچوں اور لواحقین کا مکمل خیال رکھا جائے گا ہمارے دشمن باہر سے بھی ہیں اوراندرسے بھی ہیں دشمن کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،کوئٹہ سول ہسپتال میں وکلاء ،صحافیوں اوردیگرافراد پر جو حملہ ہوا ہے اسکا پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کریں گے۔
یہ بات انہوں نے سول ہسپتال کوئٹہ میں خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے کیمرہ مین شہزاد خان اور محمود خان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ میرا پریس کلب کوئٹہ آنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ خود کش دھماکے میں کیمرہ مین شہزاد خان اور محمود خان کی شہادت پر صحافیوں سے یکجہتی کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے خلاف جو سازشیں ہورہی ہیں اس میں اندرونی اور بیرونی ایجنٹ ملوث ہیں ،میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے دشمن انسانیت کے خلاف جو کچھ کر ر ہا ہے اسکو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آٹھ اگست کا واقعہ المناک ہے اس میں جو لوگ شہید ہوئے ہیں انہیں ہم زندہ تو نہیں کرسکتے مگر انکے لواحقین اور بچوں کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس طرح کی کارروائیاں کرنے میں اندرونی اور بیرونی عناصر شامل ہیں جنکا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اپنے ملک اور خاص کر بلوچستان کو آنچ نہیں آنے دیں گے ۔اس موقع پر پریس کلب کوئٹہ کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے کوئٹہ کلب آکر صحافیوں سے اظہاریکجہتی اور شہید ہونے والے کیمرہ مینوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی آمد سے صحافیوں کے حوصلے مزیدبلند ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…