واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا نے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بلا امتیاز دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی ، افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان کو نقصان پہنچے گا۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ایلزبتھ ٹروڈو نے کہا کہ امریکا افغانستان میں طالبان اورداعش کے گٹھ جوڑ سے آگاہ ہے۔ افغانستان میں عدم استحکام پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ اس سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کی پاک فوج کی کوششیں کمزورہوں گی۔ افغان صورتحال کی وجہ سے پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو دھچکا پہنچ سکتا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ ایلزبتھ ٹروڈو نے واضح کیا کہ جنرل راحیل شریف کہہ چکے ہیں کہ سیکورٹی خطرات سے جامع انداز میں نمٹنا ہو گا۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے جنرل راحیل شریف کا بیان خوش آئند ہے جبکہ خطے میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائیاں ضروری ہیں۔
پاکستان کو بلا امتیاز دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی، امریکا کا مطالبہ
12
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں