اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت نے پاکستان کا مقابلہ کرنے کیلئے بارڈر پر ایسی چیز لگا دی کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 25  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاکستان سے خوفزدہ بھارتی سورماؤں نے پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے اوٹ پٹانگ حرکتیں شروع کر دیں۔ تفصیل کے مطابق بھارت نے پاکستان کا مقابلہ کرنے کیلئے مگرمچھوں کی خدمات حاصل کر لیں ہیں اور مگر مچھوں کو بارڈر کے قریب چھوڑ دیا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ یوں تو سب نے مگر مچھ دیکھے ہوں گے لیکن ہم آپ کو ایسے مگرمچھوں سے ملواتے ہیں جو پاکستان کو چبا کر کھا جانے کی قوت رکھتے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ مگر مچھ اپنے کام میں ماہر ہیں اور ان کا کاٹا پاکستان پانی بھی نہیں مانگ سکتا۔ ان جانباز مگر مچھوں سے مل کر آپ کو حیرانی بھی ہوگی اور آپ فخر بھی کریں گے۔
بھارتی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ مگر مچھ وہ خطرناک شکاری ہے جو پانی میں ہو یا باہر ہو، خطرناک ہی رہتا ہے۔ کبھی سمندر اور کبھی ندی میں بے خوف رہنے والے مگر مچھ کی نظروں میں اب پاکستان آ گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ وہ پاکستان جو ہمیشہ انڈیا کی پیٹھ میں چھرا گھونپتا ہے اور وہ پاکستان کو چار چار بار بھارت سے لڑائی ہار چکا ہے لیکن پھر بھی وہ پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ تا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں مضحکہ خیز دعویٰ کیا گیا کہ یہ مگر مچھ پاکستان کو ایک لمحے میں پٹخ سکتے ہیں اور یہ مگر مچھ جاگتے ہیں تو ہمارا پورا ملک سکون سے سوتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹی وی کی مضحکہ خیز رپورٹ پر بھارت کو پوری دنیا میں مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…