جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

کچھ ہو نا ہولیکن ایک کام میں سندھ باقی صوبوں کو پیچھے چھوڑ گیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سندھ میں گزشتہ 5 سال کے دوران دیگر 3 صوبوں اور خود مختار علاقوں کی نسبت سب سے زیادہ دہشت گردوں کو پھانسی کی سزائیں دی گئیں، تاہم صوبے میں اب بھی کئی مجرمان سزائے موت کے منتظر ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں گزشتہ ماہ نومبر تک 106 جبکہ پنجاب میں 64 مجرموں کو پھانسی دی گئی۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ایک، ایک دہشت گرد کو پھانسی دی گئی.پاکستان کے زیر انتظام کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان میں اس عرصے کے دوران کسی دہشت گرد کو پھانسی نہیں دی گئی.اسی طرح سندھ میں سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی تعداد بھی دیگر صوبوں اور علاقوں کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔سندھ میں اس وقت 98، پنجاب میں 81، خیبر پختونخوا میں 25، بلوچستان اور اسلام آباد میں ایک، ایک قیدی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کے منتظر ہیں، جبکہ فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی بھی ایسا قیدی نہیں جسے سزائے موت سنائی گئی ہو۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پھانسی کی سزا پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی۔اگرچہ یہ اعداد و شمار گزشتہ پانچ سالوں کے ہیں، لیکن زیادر تر مجرمان کو گزشتہ سال دسمبر میں پیش آنے والے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد تختہ دار پر لٹکایا گیا۔رواں سال جنوری میں 21ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم ہونے والی 11 فوجی عدالتوں میں دہشت گردی کے 142 مقدمات بھیجے گئے جن میں سے 55 پر فیصلے ہوگئے جبکہ 87 پر کارروائی جاری ہے۔فوجی عدالتوں نے 31 مجرمان میں سے 27 کو موت کی سزا سنائی جبکہ 4 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں بھی اب تک ہزاروں دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران فاٹا میں 2 ہزار 530 دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچے، بلوچستان میں 435 دہشت گرد مارے گئے، خیبر پختونخوا میں 351، سندھ میں 342، پنجاب میں 90، اسلام آباد میں 7، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 3 اور گلگت بلتستان میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا۔فاٹا میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد آپریشن ضرب عضب کے دوران ہلاک ہو ئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…