ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آصف زرداری بھڑک اٹھے،بات بہت دور تک جائے گی،انتباہ جاری

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ اسمبلی کے رکن سید علی نواز شاہ کو نیب عدالت کی جانب سے سزا دینے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیاسی انتقام کے لئے عدالتی طریقہ کار کو استعمال کرنے کی بدترین مثال ہے۔ عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی کے رکن علی نواز شاہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ جس کیس میں انہیں پانچ سال کی سزا سنائی گئی ہے وہ 15سال پہلے 2001 میں رجسٹر ہوا تھا۔ ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ سید علی نواز شاہ کو ایک ایسے کیس میں سزا دی گئی ہے جس میں ان کی جائیداد کے عوض ریاست نے انہیں رقم دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح سے عدالتی نظام کو ستعمال کرکے سیاسی مخالفین کو سزائیں دلوائی گئیں تو پھر بات بہت دور تک چلی جائےگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی حلقوں میں سید علی نواز شاہ کا نہایت احترام کیا جاتا ہے ان کو اس طرح سے سزا دینے سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ وفاقی اداروں کو کس طرح سیاسی انتقام کےلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے

مزیدپڑھیئے :سابق رکن اسمبلی پر خصوصی نظر کرم

جس طرح اس کیس کا فیصلہ کرنے میں تاخیر سے کام لیا گیا اس سے اس کیس کی شفافیت اور منصفانہ ہونے پر سوالات اٹھتے ہیں جس کی آئین کے آرٹیکل 10-A جو اٹھارہویں ترمیم میں شامل کیا گیا تھا اس کی روح سے منصفانہ مقدمات کی گارنٹی دی گئی ہے۔ سابق صدر نے متنبہ کیا کہ اس سیاسی انتقام کے مضمرات خراب ہوں گے اور وفاقی ایجنسیوں کو نہیں چاہیے کہ وہ خود کو ایک دلدل میں پھنسائیں اور اس سے نکلنا ان کے لئے مشکل ہو جائے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…