اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی مکمل،فوج کی نگرانی میں ترسیل ہوگی الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھرکے کنٹونمنٹ بورڈزمیں انتخابات کیلئے بیس لاکھ بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا کام مکمل کرلیا گیا بیلٹ پیپرزکی ترسیل فوج کی نگرانی میں ہوگی،انتخابی مہم جمعرات کی رات بارہ بجے سے ختم ہوجائے گی،الیکشن کمیشن نے کہاکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،پولنگ پچیس اپریل کوہوگی،پولنگ اسٹیشنز پرپاک فوج کے جوان اوررینجرز اہلکارتعینات ہوں گے۔