کوئٹہ (نیوز ڈیسک)گوادر کے علاقے پسنی میں موجود ہوائی ٹریفک کنٹرول ریڈار سسٹم پر مبینہ طور دہشت گردوں نے حملہ کردیا تاہم ریڈار کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رہا۔حملے کے بعد ریڈار کا کراچی اور دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔سرکاری حکام کے مطابق عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے پیر اور منگل کی درمیانی شب پسنی کے قریب موجود ہوائی ٹریفک کو کنڑول کرنے والے ریڈار سسٹم کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔اس موقع پر ریڈار سسٹم کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی گئی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (جنوبی) کے جنرل مینجر قاضی مقبول نے ڈان کو بتایا کہ ‘ریڈار محفوظ ہے’ جبکہ حملے کے بعد ریڈار کو عارضی طور پر کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ریڈار کی جزوی بندش کے باعث ایئر ٹریفک کا کنٹرول کچھ دیر کے لیے متاثر ہوا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































