اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چینی صدر شی چن پنگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب قبل شمسی توانائی منصوبے کا افتتاح کر کے پاکستان کو بطور تحفہ دیا۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل چینی صدر شی چن پنگ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پارلیمانی رہنماﺅں سے ملاقات کے بعد پاکستان میں شمسی توانائی منصوبے کا افتتاح کیا اور نقاب کشائی کی ۔یہ منصوبہ چین کی طرف سے پاکستان کو بطور تحفہ دیا گیا ہے ۔منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں پارلیمنٹ کو شمسی توانائی سسٹم میں منتقل کیا جائیگا ۔نقاب کشائی کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور سپیکر ایاز صادق اور دیگر پارلیمانی رہنما بھی موجود تھے۔