ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاک چین معاہدوں پر بھارتی میڈیا سمیت اس کی فوج کے پیٹ میں مروڑیں اٹھنا شروع

datetime 21  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آ با د(سپیشل رپورٹر)پاکستان اورچین کی دوستی اس کے دشمنوں کو کتنی کھلتی ہے اس کا مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب چین کے صدر تاریخ ساز دورے پر پاکستان پہنچے جہاں دونوں ممالک کے درمیان 46 ارب ڈالرز کے معاہدے پر دستخط ہوئے اورابھی اس کی سیاہی بھی نہ سوکھ پائی تھی کہ سرحد کے اس پار بھارتی میڈیا اورفوج کے پیٹ میں مروڑیں اٹھنا شروع ہوگئیں۔کہتے ہیں کوئی جل گیا اورکسی نے دعا دی اور بات جب بھارت کی ہو تو وہ پاکستان کو دعا تو نہیں دے سکتا ہاں روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرنے میں کبھی بھی پیچھے نہیں رہتا اورایسا ہی اس کے میڈیا نے اس وقت شروع کیا جب چین کے صدر تاریخ ساز دورے پر پاکستان پہنچے جہاں دونوں ممالک کے درمیان 46ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوئے اورابھی اس دستخط کی سیاہی بھی نہیں سوکھ پائی تھی کہ اس کے میڈیا نے چین کے صدر کے دورے پر نکتہ چینی شروع کردی اورجب اسے کچھ نہ ملا تو وہی اپنا پرانا راگ الاپتے ہوئے کہنا شروع کردیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال کے باعث چین کو اتنی بڑی سرمایہ کاری نہیں کرنی چاہئے۔پاکستان اورچین کے درمیان دفاعی معاہدوں پر جہاں اس کے حکمرانوں کے پیٹ میں مروڑیں اٹھنا شروع ہوجاتی ہیں وہیں

مزید پڑھئے:بلیک واٹر کے 4 اہلکاروں کو سزا

اس کی فوج کی نیندیں بھی حرام ہوجاتی ہیں اوراس کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب اس کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر کے دھاون کا کہنا تھا فوج کی پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر گہری نظرہے اور خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبہ جات میں تعاون اور آبدوزوں کی فروخت کے معاملے کو باریک بینی سے دیکھا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…