منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اور چین کے درمیان 8370 میگا واٹ بجلی کے منصوبوں پر دستخط

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیوزڈیسک) وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق منصوبوں میں نو سو میگاواٹ کا قائد اعظم سولر پاور پلانٹ، آٹھ سو ستر میگاواٹ کا سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، تیرہ سو بیس میگاواٹ کا تھرکول پاور پلانٹ، چھ سو ساٹھ میگاواٹ کا اینگرو تھرکول پاور پراجیکٹ، تیرہ سو بیس میگاواٹ کا پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔ منصوبوں میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے متعدد پراجیکٹس بھی شامل ہیں۔ سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ نے پاکستان کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کئے۔ چینی کمپنیاں ان منصوبوں پر اٹھارہ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام منصوبے تین سال میں مکمل کئے جائیں گے۔ وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کے مطابق تمام منصوبے 3 سال میں مکمل کیے جائیں گے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبے کا آغاز بھی چینی صدر کے دورے کا حصہ ہے جو پاکستان کو خنجراب، گوادر اور کاشغر سے منسلک ہائی وے کے ذریعے چین اور وسط ایشیائی ممالک سے منسلک کرے گا۔ چین کی طرف سے سڑکوں کی تعمیر و ترقی کے لئے5 ارب 90 کروڑ ڈالر، ریل کے شعبے میں 3 ارب 69 کروڑ ڈالر۔ لاہور میں ذرائع آمد و رفت کی ترقی کے لئے 1 ارب 60 کروڑ ڈالر، گوادر کی بندرگاہ کے لئے 66 کروڑ ڈالر اور فائبر آپٹک منصوبے کے لئے 44 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے۔ پاک چین منصوبے چار مراحل میں مکمل کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں بجلی کے منصوبے ، دوسرے میں گوادر کی بندرگاہ کی بہتری اور تیسرے مرحلے میں ریلوے لائنز ، شاہراہیں اور ایکسپریس ویز تعمیر کی جائیں گی جبکہ چوتھے مرحلے میں خصوصی اقتصادی زون قائم کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…