منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

چینی صدر کے دورے سے پاکستان کا معاشی نقشہ یکسر تبدیل ہو جائیگا، خواجہ آصف

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورے سے پاکستان کا معاشی نقشہ یکسر تبدیل ہو جائے گا اور معاہدوں کی بدولت اب ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف سے جلد ہی قوم کی جان چھوٹ جائے گی ۔ اقتصادی راہداری منصوبہ چین ، پاکستان ، افغانستان اور خطے کے جوڑنے کا سبب بنے گا اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے میں ترقی کی نئی راہ متعین ہو گی ۔ پیر کے روز وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے سے چین کو گرم پانیوں تک رسائی حاصل ہو گی جس سے چین کم وقت اور سستے داموں میں اپنی درآمد و برآمدات کر سکے گا ۔ مزید کہا کہ چینی صدر کے دورے سے خطے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے جبکہ عملی روپ دھارنے والا اقتصادی پیکج بھی چین کی پالیسی کا عکاس ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نئی تاریخ رقم کر نے جا رہے ہیں اور دونوں ممالک نے ایک اور سنگ میل طے کر لیا ہے ۔ معاہدوں اور دستاویزات کا تبادلہ چینی صدر کی موجودگی میں ہو گا جو 45 ارب ڈالر کی ایک خطیر رقم کے معاہدے ہیں جن میں توانائی کے مختلف منصوبوں سمیت اکانمیک کاریڈور کا منصوبہ اور دیگر شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…