اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت نے ایم کیو ایم کے دو مزید کارکنان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ دونوں ملزمان کو 2006ءمیں 90 روز کے لئے پے رول پر رہا کیا گیا تھا جبکہ ملزمان پر غیر قانونی اسلحہ اور دکیتی کی متعدد مقدمات قائم ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز کراچی کی عدالت نے حکم صادر کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے دو کارکنان کامران عرف پانڈا اور محمد ماجد کو اشتہاری قرار دے دیا ہے دونوں ملزمان کو 2006ءمیں 90 روز کے لئے پے رول پر جیل سے رہا کیا گیا تھا جب کہ 90 روز گزرنے کے بعد بھی ملزمان عدالت پیش نہیں ہوئے اور اس دوران عدالت نے متعدد بار ملزمان کامران عرف پانڈا اور محمد ماجد کو پیش ہونے کا حکم دیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔ دونوں ملزمان پر غیر قانونی اسلحہ اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات قائم ہیں جبکہ عدالت کے حکم کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔