اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے سزائے موت ختم کرنے کے لئے دائر کی گئی درخواست خارج کردی ہے۔ سزائے موت ختم کرنے سے متعلق بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخواست آئین کے آرٹیکل 184 کے زمرے میں نہیں آتی اس لئے اسے خارج کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھئےبرازیل میں حکومت کی بدعنوانی کے خلاف احتجاج