اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نواز چانڈیو کی رکنیت بحال کردی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) سندھ کے صدر اسماعیل راﺅ کی درخواست پر پی پی کے رکن اسمبلی نواز چانڈیو کی نااہلی کیس کی سماعت ہوئی ہے نااہلی کیس کی سماعت جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی ہے عدالت نے وکلاء کے دلائل سنتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نواز چانڈیو کی رکنیت بحال کرتے ہوئے حلقہ پی ایس 56 بدین کے 38 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ہے اور کیس کی سماعت جون کے دوسرے ہفتہ تک ملتوی کر دی ۔