اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

چینی صدر کے تاریخی دورے پر پاکستان آمد،شاندار استقبال

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین کے صدر شی جن پنگ کا پاکستان پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا گیا ۔ چینی صدر کے طیارے کو پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی آٹھ جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے اپنے حصار میں لے لیا پیرکوچینی صدر شی جن پنگ کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو پاک فضائیہ کے 8 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے ان کا فضا میں استقبال کیا اور انہیں اپنے حصار میں لے لیا۔ چینی صدر کے طیارہ نے نور خان ائیربیس چکلالہ پر لینڈ کیا ، معزز مہمان کے استقبال کرنے کےلئے صدر ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان وزیر اعلیٰ پنجاب  کابینہ کے ارکان اور متعدد ارکان پارلیمنٹ ،پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ پہلے سے ہی موجود تھے چینی صدر خاتون اول کے ہمراہ طیارے سے اترے تو انہیں 21توپوں کی سلامی دی گئی ، روایتی ثقافتی ملبوسات نے بچوں نے مہمانوں کو پھول پیش کیے۔ پاک فوج کے میوزک بینڈ نے دونوں ممالک کے ترانوں کی دھنیں بجائیں۔ کمانڈر کے کاشن پر پاکستان اور چین کے جھنڈے فضا میں بلند کیے گئے جبکہ چینی صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ، اس موقع پردونوں ممالک کے ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔ ائیر پورٹ پر موجود رنگ برنگے لباس میں ملبوس بچوں نے پاک چین جھنڈیاں لہرا کر چینی صدر کا پرتپاک استقبال کیا جس پر چینی صدر شی چِن پنک نے ہاتھ ہلا کر مسکراتے ہوئے ان کو جواب دیا ۔ کئی بچوں سے انہوں نے ہاتھ بھی ملایا اس موقع پر صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے جس کے بعد جے ایف 17 تھنڈر طیارے فضا میں بلند ہوئے اور اس موقع پر فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ چینی صدر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نے چینی صدر کے ہمراہ آنے والے وفد کے ارکان سے ملاقات کی چینی صدر کی آمد کے موقع پر ثقافتی رقص بھی پیش کیا گیا جس کے بعد صدر شی چِن پِنگ سخت سیکورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے وزیر اعظم ہاﺅس کی جانب روانہ ہوئے چینی صدر شی جن پنگ کی پاکستان آمد کے موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے چینی صدر کی سکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ نے سنبھال رکھی تھی ¾ اہم شاہراہوں پر آرمی اور رینجرز کے اضافی دستے تعینات کئے گئے ہیلی کاپٹر فضامیں پروازےں کرتے رہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد کے اندرونی اور بیرونی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے ریڈ زون میں عام لوگوں اور گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا بینظیر ایئر پورٹ آنے اور جانے والی پروازوں کے اوقات کو تبدیل کردیا گیا اے پی ایم کے مطابق صبح ساڑھے 10 سے ساڑھے 12 بجے تک کی فلائٹس کو ری شیڈول کر دیا گیا اور اس دور ان فضائی حدود بند رہی-چینی صدر کی آمد کے راستے کو خیر مقدمی کلمات، پاک چین دوستی کی عکاسی کرتے بڑے بڑے بل بورڈزاور بینرز سے سجادیا گیا ہے۔مہمان صدر کی تصاویربھی آویزاں کی گئی ہیں اہم عمارتوں کو قمقموں سے سجایا گیا۔

a c d ef g h j k l

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…