منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کا نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کی جانب سے طاقت کے استعمال شدید تشویش کا اظہار

datetime 19  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کی جانب سے طاقت کے استعمال کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اتوار کے روز دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کی پرامن ریلی پر طاقت استعمال ریاستی دہشت گردی ہے اور قابل مذمت ہے کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت اور حریت رہنماﺅں پر جھوٹے مقدمات پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نہتے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت کے ذریعے ختم نہیں کر سکتا پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بامقصد مذاکرات پر زور دیا ۔ پاکستان خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہتا ہے ۔ تحریک آزادی کشمیر میں پاکستان کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور پاکستانی قوم کشمیریوں کے جذبہ آزادی اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی فوج کے تشدد سے کشمیری جوانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور لواحقین سے مکمل اظہار ہمدردی کا بھی کرتا ہے اور کشمیریوں جوانوں کو تشدد کے ذریعے شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…