اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چینی صدر کا دورہ پاکستان ، مشترکہ پارلیمنٹ سے خطاب 35 منٹ پر محیط اور چینی زبان میں ہو گا ۔ چینی صدر کے اعزاز میں ضیافت کے لئے سیاستدانوں کو بھی دعوت دی گئی ہے ۔ ضیافت 21 اپریل کو ہوگی چینی صدر شی چنگ پنگ کا خصوصی کا خصوصی طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی فضائیہ کے جے ایف 17 طیارے اسے اپنے حصار میں لے لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق چینی صدر کا دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جن کے تحت چینی صدر کے اعزاز میں خصوصی ضیافت ، 35 منٹ کے دورانے پر مشتمل چینی زبان میں خطاب بھی اہمیت کا حامل ہو گا ۔ چینی صدر کے استقبال کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں فل ڈریس ریہرسل ، سیکیورٹی ہائی الرٹ اور اسلام آباد کی فضائی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ وی آئی پی روٹ کو خوبصورت پرچموں ہورڈنگز اور تصاویر سے سجا دیا گیا ہے ۔