اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چینی صدر ڑی جن پنگ نے کہاہے پاکستانیوں کی طرح چینی لوگ بھی پاکستان کو وفادار اور پکا دوست سمجھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چینی صدر نے اپنی جوانی کے حوالے سے کچھ پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب جوان تھے تو وہ بھی پاک چین دوستی کے حوالے سے حسین کہانیاں سنا کرتے تھے لیکن اب پاک چین دوست ایک مضبوط درخت بن چکی ہے۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں چین کے جائز مقام کی بحالی کیلئے بھر پور حمایت کی اور دونوں ممالک اہم بین الاقوامی مسائل پر یکساں موقف رکھتے ہین۔انہوں نے کہاکہ چین اور پاسکتان کے درمیان سلامتی مفادات یکساں نوعیت کے ہیں ،پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان کے مختلف علاقت ترقی کریں گے۔واضح رہ کے چینی صدر کل دوروزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں اور وہ اس موقع پر پاکستان کے ساتھ مختلف ترقیاتی معاہدوں پر دستخط بھی کریں گ