اسلام آباد (نیوز ڈیسک)شیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ چینی صدر شی چن پنگ کے آئندہ دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ سرکاری ٹی وی کو ایک انٹرویو میں اْنہوں نے کہا کہ دورے کے دوران چین کی سرمایہ کار کمپنیاں توانائی کے شعبے میں پینتیس ارب ڈالر کے منصوبوں پر دستخط کریں گی۔اْنہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ چینی اور پاکستانی قیادت کے ترقی پر مبنی وڑن کی عکاسی کرتا ہے۔مشیر خارجہ نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے پاکستان اور پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور چین نے مختلف شعبوں میں پائیدار اور دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت دی ہے اور یہ دورہ پاک چین دوستی کا نقطہ عروج ہوگا ۔