ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت نے کامیاب ٹیکس اصلاحات کرکے ایس آر اوز کا پہلا بیج ختم کردیا ہے،اسحاق ڈار

datetime 19  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کامیاب ٹیکس اصلاحات کی ہیں اور ایس آر اوز کے پہلے بیج کا خاتمہ کردیا ہے،حکومتی پالیسیوں سے ملک میں صحت مندانہ معیشت فروغ پارہی ہے،ریونیو میں اضافہ اس کی مثال ہے،چیلنجز کے باوجود پچھلے سال 16.4فیصد ریونیو اضافہ ہوا،امسال حکومت 20فیصد تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بینک جنوبی ایشیاء ریجن کی نائب صدر انیتے ڈکشٹ سے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران کیا،وفاقی وزیر نے کاسا۔1000منصوبے میں معاہدے میں حتمی نتیجے پر پہنچنے پر ورلڈ بنک کی معاونت کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف افغان حکومت کے ساتھ سیاسی اور معاشی سطحوں پر قریبی تعاون کیلئے پرامید ہیں اور کاسا۔1000 منصوبہ اس سلسلے میں اچھی شروعات ہیں۔ورلڈ بینک کی نائب صدر انیتے ڈکشٹ نے پچھلے دو سالوں کے دوران پاکستانی معاشی کارکردگی کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کو پاکستان کی ترقی میں شراکت پر خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک پاکستان کے شعبہ توانائی اور معاشی فروغ کیلئے ایک جامع منصوبہ بنا رہا ہے۔انہو ں نے بتایا کہ داسو ہائیڈرومنصوبہ صحیح سمت میں ہے اور انہوں نے وزیرخزانہ کو کاسا۔1000منصوبے کی دستخط کی تقریب کی مبارکباد پیش کی جو کہ24اپریل کو استنبول میں منعقد ہوگی۔وزیرخزانہ نے موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے وقت پاکستانی معیشت کے بارے میں بتایا۔وفاقی وزیر نے ملک کی سٹرٹیجک پارٹنر شپ کی شکل میں پاکستان کی معاشی بحالی میں ورلڈ بینک کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حکومت کے چار ای کی ترجیحی پالیسی پر حمایت کو سراہا۔وفاقی وزیر نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈا خصوصاً توانائی اور ٹیکس کے شعبہ میں حکومت کی سنجیدہ کوششوں بارے ورلڈ بینک کی نائب صدر کو بتایا۔وفاقی وزیر نے حبیب بینک کی حالیہ پرائیوٹائزیشن پر روشن ڈالی اور اسے شاندار کامیابی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پبلک سروس ڈویلپمنٹ پروگرام اور سوشل سیفٹی نیٹ پر یقینی بنائے گی کہ رقوم کی کمی نہ ہو اور بجٹ میں مختص فنڈز کے مطابق رقم ریلیز کرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…