منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

چینی صدر کے دورے میں توانائی کے منصوبوں کے معاہدے پر دستخط ہوں گے‘شہباز شریف

datetime 19  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورے کے دوران توانائی کے منصوبوں کے معاہدے پر دستخط ہوں گے‘ چین سے کسی قسم کا قرضہ نہیں لے رہے چین منصوبوں میں سرمایہ کاری کررہا ہے‘ دھرنوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کے تحفظات کیلئے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں ۔ چین کی سرمایہ کاری پاکستان کا تحفظ ہے‘ چین کی حکومت نے پاکستان کو تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا۔ چین پنجاب میں 132 ‘ 900 اور 300 میگاواٹ بجلی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کرے گا۔ 2017 کے اختتام تک توانائی کے منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔ منصوبوں کی تکمیل سے صنعتیں ترقی کریں گی انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کے دورہ میں میٹرو ٹرین کے منصوبے پر بھی دستخط ہوں گے۔ توانائی کے شعبے میں کوئلہ ‘ شمسی‘ ہوا اور پانی کے منصوبوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم کی سربراہی میں دو سال کی محنت کا پھل مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ ماہ کے دھرنوں سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ دھرنے والوں نے 60 سال کا نقصان پہنچایا ‘ غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ عسکری اور سیاسی قیادت ایک صف پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…