منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

این اے 246 میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب نا ممکن قرار

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ممکن نہیں قائم مقام سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے سیکیورٹی صورت حال سمیت تمام امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ بیلٹ پیپرز، مقنا طیسی سیاہی اور ضروری سامان رینجرز کی نگرانی میں تقسیم کیا جائے گا جب کہ عملے کی تعیناتی کے حوالے سے امیدواروں کی شکایات دور کی جائیں گی۔ انتخاب کے روز فرائض انجام دینیوالے تمام عملے کی جانچ پڑتال اور ان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔آئی جی سندھ نے اجلاس کے شرکاء4 کو بتایا کہ 3 ہزار اہلکار این اے 246 میں جبکہ 4 ہزار شہر میں تعینات کئے جائیں گے اس کے علاوہ ریپڈ رسپانس فورس بھی الرٹ پر ہو گی۔

مزید پڑھئے:مینا کماری پر بننے والی فلم پر کام کا آغاز آئندہ سال کے وسط میں کرونگی ، کنگنا رانوت

پولنگ کے روز امن و امان قائم رکھنے کے لئے عارضی چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس میں پولیس کمانڈوز تعینات کئے جائیں گے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پولنگ ہونے کے بعد بھی رینجرز عملے کی سیکیورٹی کے لئے تعینات رہے گی۔واضح رہے کہ رینجرز حکام نے الیکشن کمیشن سے این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخاب کرانے کی درخواست کی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے فوری طور پر بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے انتخاب کو ناممکن قرار دے دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…