اسلام آباد (نیوز ڈیسک )صدر مملکت ممنون حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 21اپریل کو طلب کرلیاہے۔ چین کے صدر شی چن پنگ مشترکہ اجلاس سے خطاب کریںگے۔ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر ممنون حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس وزیر اعظم کی ایڈوائس پربلایا۔ اجلاس منگل 21 اپریل کو صبح 9بجکر 25منٹ پر ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی خاتون اول سمیت 60 رکنی وفد بھی بطور مہمان اجلاس میں شریک ہوگا۔ معلوم ہوا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چینی صدر کے خطاب کے دوران پارلیمنٹ ہاو س کی سیکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ کے حوالے ہوگی۔ وزرائے اعلیٰ ،گورنر، مسلح افواج کے سربراہان،سفارت کار اور دیگر اہم شخصیات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بطور مہمان شریک ہوں گی۔