اسلام آباد(نیوزڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان چیف آف جنرل سٹاف جنرل شیر محمد کریمی نے ملاقات کی ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردوں کا ہر جگہ پر پیچھا کیا جائے گا، آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد کے دونوں اطراف دہشت گردی کے خاتمے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا۔ افغان فوج کے سربراہ نے آج صبح کے وقت آرمی چیف سے ملاقات کی تھی تاہم آئی ایس پی آر کی طرف سے اس کی تفصیلات شام کو جاری کی گئیں، صبح کے وقت افغانستان کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کے امن، افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ، دفاعی و تربیتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ جنرل شیر محمد کریمی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا