جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو تشدد سے نہیں دباسکتا، دفترخارجہ

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر بھارتی پولیس کے تشدد کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر بھارتی پولیس کے تشدد پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بات کی ہے، کشمیریوں کے پاکستان کے حق میں نعرے والہانہ جذبات کا اظہار ہیں، کشمیریوں کی تحریک ا?زادی کو تشدد سے نہیں دبایا جاسکتا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالمانہ تشدد افسوسناک ہے جب کہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حریت رہنماو¿ں سید علی گیلانی اور مسرت عالم کی قیادت میں سری نگر میں بھارتی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی تھی جس میں کشمیریوں نے پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے جب کہ اس دوران وادی بھارت مخالف نعروں سےبھی گونج اٹھی۔ سری نگر میں پاکستان کے حق میں نعرے اور لہراتا ہوا سبز ہلالی پرچم مودی سرکار پر غضب ڈھا گیا جس کے بعد بھارتی فورسز نے سید علی گیلانی اور مسرت عالم کو گھروں میں نظر بند کردیا جب کہ ا?ج مسرت عالم کی گرفتاری کے خلاف میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں نکالی جانےوالی ریلی پر قابض بھارتی فوج نے بندوقوں کے منہ کھول دیئے جس کے نتیجے میں 14 نہتے کشمیری زخمی ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…