منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی پارلیمنٹ میں کوئی حیثیت نہیں رہی، فضل الرحمان

datetime 17  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی پارلیمنٹ میں کوئی حیثیت نہیں رہی۔ استعفیٰ دینے کے بعد 40 دن تک غیر حاضر رہنے والے ارکان اسمبلی کے استعفے خود بخود منظو ر ہو جاتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی پارلیمنٹ میں اجنبی ہیں۔ جمعہ کے روز ہوتی ہاﺅس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے کل تک جس پارلیمنٹ کو کینٹینر پر کھڑے ہو کر گالیاں دے رہے تھے جعلی کہہ رہے تھے آج اسی جعلی پارلیمنٹ میں آنے کے لئے بے صبرے ہو رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے جنہیں فیس سیونگ ملتے ہی پارلیمنٹ میں تشریف لے آئے لیکن مستعفی ارکان کی پارلیمنٹ میں کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کا بھرپور دفاع کرے گا۔ حرمین شریفین کا دفاع مسلمان ہونے کے ناطے امت مسلمہ کا فرض ہے۔ خطے میں شیعہ سنی جنگ نہیں ہے بلکہ سعودی عرب کے خلاف جنگ ہے۔ امت مسلمہ کو متحد ہو کر سعودی عرب کا دفاع یقینی بنانا ہو گا۔ حرمین شریفین کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…