اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی رکنیت منسوخی کی تحریک کی حمایت نہیں کریں گے۔ اگرمنظم دھاندلی ثابت ہوئی تو حکومت کو جانا پڑے گا۔ پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ آنے کا راستہ ہموار کیا، انہیں قومی اسمبلی سے نکالنے کی حمایت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن سے بہت توقعات ہیں۔ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئیے لیکن اگر منظم دھاندلی ثابت ہوتی ہے تو حکومت کو جانا پڑے گا۔