اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی میں جماعت اسلامی کی خواتین کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، سڑکوں پر رکاوٹوں اور کرسیاں لگنے سے گھر جانے والے طلبا کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جھلسا دینے والی گرمی میں دوپہر کے وقت پسینہ ٹپکاتے یہ طالب علم پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں ، جماعت اسلامی کے جلسے کے باعث طاہر ولا سے عائشہ منزل جانے والی شاہراہ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ سڑکوں پر لگی رکاوٹوں اور کرسیوں کے باعث سکول سے تھکے ہارے گھر واپس جانے والے یہ طلبا پریشانی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔ شاہراہ بلاک ہوجانے کے باعث اردگرد کے رہائشی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔