اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)چین کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی علمی تحقیق میں چنی خاتون اول کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ مس پینگ لی یوان نے عالمی و مقامی میںسب کو اپنا گروید بنا لیا ہے وہ چین کی مثبت ساکھ اجاگر کر نے کے لیے پیش پیش ہیں ۔ تحقیق میں عوامی سفار تکاری کے فروغ میں خاتون اول کے کردار کو بھی سراہا گیا ہے ۔ چین کے سرکاری اخبار کی رپورٹ کے مطابق تحقیق میں مس پینگ کی نیک نیتی ،خوش لباسی ،نفاست و شائستگی کے ساتھ ساتھ پینگ فلاحی کاموں کی جانب خاتون اول کے ذریعے رحم دلی اور خیر سگالی کا پیغام دیاہے ایک ایسے وقت میں جبکہ ملک تیزی سے ترقی کر تی ہوئی معیشت کے چیلنجز کے نبرد آزما ہے واضح رہے کہ چینی صدور کی اہلیہ مغربی ممالک کی خاتون اول کے مقابلے میں سماجی و فلاحی کاموں اور عوامی سفارتکاری میں کم متحرک رہی ہیں تاہم موجودہ چینی صدر کی اہلیہ پینگ ذراہٹ کے ہیں یادرہے کہ وہ ایک معروف گلو کارہ بھی رہ چکی ہیں