اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفی کانجو سمیت 4 ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز زین قتل کیس میں اعتراف جرم کرنے والے مرکزی ملزم مصطفی کانجو کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد 4 ساتھیوں سمیت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ہے جہاں پولیس نے رپورٹ پیش کی اور موقف اختیار کیا ہے کہ مصطفی کانجو سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور آلہ قتل سمیت دیگر سامان بھی برآمد ہو گیا ہے اب مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے جس پر خصوصی عدالت کے جج نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے مصطفی کانجو سمیت چار ملزمان عاطف ، سعد ، اکرام اور صادق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوانے کا حکم دے دیا ہے ۔