جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

انتخا بی دھاندلی کے ثبوتوں کے دو کمروں سمیت ٹرک بھی بھر دیئے ، جہانگیر ترین

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ 2013ءکے انتخابات میں دھاندلی کے دو کمروں سمیت ٹرک بھی ثبوت سے بھرے ہیں لیکن اب صرف نادرا کی رپورٹوں کا انتظار ہے جو کہ نادرا نے تو معذرت کی لیکن کمیشن نے طلب کرلی ہیں ۔ بدھ کے روز تحریک انصاف مکمل دھاندلی کے ثبوتوں کے ساتھ کمیشن میں پیش ہوئی کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا تحریک انصاف اسے قبول کریگی ۔ جمعہ کے روز تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے دھاندلی کے ثبوتوں کے دو کمروں سمیت ٹرک بھی بھر دیئے ہیں لیکن تحریک انصاف اب حکومت تونہیں کہ وہ جوچیز کہے اسے فوری طورپر مہیا کردی جائے اس لئے ہم نے نادرا سے رپورٹس طلب کی تھیں لیکن نادرا نے معذرت کرلی جس کے بعد اب کمیشن سے ہم نے رپورٹس طلب کی ہیں تو جونہی رپورٹس مہیا ہونگی اس کے مطابق تمام تیاریاں کرکے بدھ کے روز مکمل تیاری کے ساتھ کمیشن میں پیش ہوکر دھاندلی کے شواہد جمع کرائے ان شواہد میں آڈیو ویڈیو تحریری اور فوٹیج سمیت دیگر شواہد شامل ہیں ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف کو کمیشن نے بڑی جرات دی ہے اور اب تحریک انصاف کمیشن سے مطمئن ہے کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا اس کو دل سے قبول کرینگے لیکن ثبوتوں کے بعد محسوس ہورہا ہے کہ 2015ءالیکشن کا سال ہے جبکہ جہانگیر ترین نے مزید ثبوتوں کے حوالے سے سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ کمیشن نے تحریک انصاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ ثبوتوں کے حوالے سے زیادہ میڈیا پر بات نہ کریں جبکہ عمران خان کے بیان کہ ایم آئی بریگیڈئرز کے پاس دھاندلی کے شواہد ہیں پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے عمران خان سے رابطہ کرینگے اور پھر بتائیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…