جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ نے جیل روڈ فری سگنل کوریڈور منصوبہ کالعدم قرار دے دیا

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے جیل روڈ فری سگنل کوریڈور کالعدم قرار دے دیا۔ سگنل فری منصوبے کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں فل بینچ نے کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار اظہر صدیق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایل ڈی اے آئین کے آرٹیکل 140 اے کی موجوگی میں کوئی ایسا منصوبہ شروع نہیں کرسکتی جو ضلعی حکومت سے منظور شدہ نہ ہو۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایل ڈی اے آئین کے تحت ہی فرائض سر انجام دے رہی ہے ، منصوبے کا مقصد شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد منصوبہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوتے ، ایل ڈی اے کوئی پروجیکٹ شروع نہ کرے۔ لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات کے این او سی کے بغیر کام شروع کرنے پر ایل ڈی اے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…