اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یمن میں فوج بھیجنے کا فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے ، ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر تشویش ہے۔دارالحکومت واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میری ہارف کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے یمن اور لکھوی کی رہائی سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ ترجمان نے کہا وزیر خارجہ کیری اور وزیر اعظم نواز شریف یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کے حامی ہیں۔ دونوں رہنما یمن کی لڑائی کے پھیلنے کے خلاف ہیں اور مذاکرات پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان یمن میں فوج بھیجے ، وزیر خارجہ کیری نے لکھوی کی رہائی پر تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی کے متاثرین کے اہلخانہ کو انصاف دیا جائے اور دہشتگردوں کو قید رکھا جائے۔ – امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کراچی میں امریکی شہری پر حملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
مزید پڑھئے:ایک وقت میں 8 مردوں سے شادیاں رچانے والی امریکی خاتون گر فتا ر
کراچی میں امریکی قونصل خانے کے حکام سے رابطے میں ہیں اور حملے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کراچی کی پولیس حملے کی تحقیقات کررہی ہے۔