سلیمان شہباز نے جوکر والی ٹوئٹ سے متعلق وضاحت کردی

21  جنوری‬‮  2023

لاہور( این این آئی)وزیرا عظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے جوکر کے حوالے سے کئے گئے اپنی ٹوئٹ کی وضاحت کر دی ۔ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے سلسلے پر عدالت آمد کے موقع پر صحافی نے سلیمان شہبازسے سوال کیا کہ آپ نے ٹویٹ میں

وزیر خزانہ کو جوکر کہا تھا؟۔سلیمان شہباز نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی نے 5وزیر خزانہ تبدیل کیے تھے میں نے آخری 3کو کہا۔دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا ۔سپیشل جج سینٹرل نے سلیمان شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ اور تفتیشی افسر ضمنی چالان سمیت عدالت کے رو برو پیش ہوئے۔جج نے سوال کیا کہ چالان کے ساتھ لف ریکارڈ کہاں ہے؟۔تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ چالان کو باقاعدہ اتھارٹی سے منظوری کے بعد پیش کر دیں گے۔عدالت نے کہا کہ آپ سے چالان پڑھنے کے لیے لیا ہے، واپس کر دیں گے۔اس موقع پر ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی کک بیکس کے شواہد نہیں ملے جس پر جج نے سلیمان شہباز کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں؟ جس پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے کہا کہ سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے کیس میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔سلیمان شہباز اور طاہر نقوی نے عدالت سے ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔عدالت نے ایف آئی اے کو مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد ضمنی چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…