منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک شخص جسے شیطان نے یہ کہہ کر بھٹکا دیاتھا کہ تو کب تک اللہ اللہ کرے گا وہ تو تیری سنتا ہی نہیں، اس شخص کیساتھ کیا ہوا؟

datetime 22  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک شخص رات کو اللہ کے ذکر میں مشغول تھا اور اس کی زبان پر اللہ اللہ کا ورد جاری تھا۔۔شیطان نے اس کے دل میں وسوسہ ڈالا۔۔ ” کب تک اللہ اللہ کی رٹ لگائے جائے گا۔۔ ادھر سے تو کوئی جواب نہیں ملتا اور تو ہے کہ پہر بھی مسلسل اسی کو پکارے جا رہا ہے۔۔

“شیطان کی یہ بات سن کر اس شخص کا دل ٹوٹ گیا۔۔ یہی سوچتے اور روتے روتے اسے نیند آگئی۔۔عالم خواب میں حضرت خضر علیہ السلام تشریف لائے اور پوچھا۔۔ “اے نیک بخت ! تونے ذکر حق کیوں چھوڑ دیا۔۔؟”اس نے دکھی دل سے کہا۔۔ ” بارگاہ خداوندی سے مجھے کوئی جواب نہیں ملتا اسی لیے فکرمند ہوں کہ کہیں میرے ذکر کو رد ہی نہ کر دیا گیا ہو۔۔ “حضرت خضر علیہ السلام نے فرمایا۔۔ ” اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ تیرے پاس جائوں اور تجھ کو بتائوں کہ”تو جو اللہ کا ذکر کرتا ہے وہی ہمارا جواب ہے۔۔ تیرے دل میں جو سوز و گداز پیدا ہوتا ہے وہ ہمارا ہی تو پیدا کیا ہوا ہے اور یہ ہمارا ہی کام ہے کہ تجھ کو ذکراللہ میں مشغول کردیا ہے۔۔ تیرے ہر “یا اللہ” کہنے میں ہماری ۱۰۰ لبیک پوشیدہ ہیں۔۔ “جان جاہل زیں دعا جز دور نیست۔۔زانکہ “یارب”گفتنش دستور نیست۔۔یعنی ایک جاہل اور غافل کو سچے سے دل سے دعا (ذکر) کی توفیق ہی نہیں ہوتی کیوں کہ “یارب” کہنا اس کی عادت ہی نہیں۔۔!!(مثنوی مولانا روم۔۔)

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…