اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوئوں کی مذہبی کتاب اور دنیا میں سب سے قدیم سمجھی جانیوالی مذہبی کتاب رِگ وید میں نبی کریمﷺ اور ان کے صحابہ کا ذکر، صلح حدیبیہ اور حضرت ابوبکر صدیقؓ کی پہلے خلیفۃ المسلمین ہونے کی پیش گوئی کے ساتھ ساتھ ایسا وظیفہ بھی موجود جس نے ہندوئوں کے بھگوان کی مشکل حل کر دی، شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی
اپنے ایک بیان میں بتاتے ہیں کہ مجھے ڈاک میں بھارت کے شہر کلکتہ سے ایک ہندو کا خط آیا جس پر موتی لال روڈ کا ایڈریس درج تھا۔ اس خط میں مجھ سے ایک سوال کیا گیا تھا جس پر میں نے اپنے معتمدین سے کہا کہ اس کو لکھو کہہندوئوں کی ایک مذہبی کتاب ہے جس کا نام رِگ وید ہے جو کہ 5ہزار سال پرانی ہے۔ رِگ وید میں ایک چیز لکھی ہوئی ہے کہ ہندوئوں کے بھگوان پہ جب مصیبت آئی تھی ، آزمائش آئی تھی تو بھگوان نے دو لفظ پڑھے تھے تو مصیبت اور پریشانی ختم ہو گئی تھی، اور یہ دو لفظ رِگ وید میں سنسکرت زبان میں لکھے گئے ہیں اور جب ان دو لفظوں کا اردو میں ترجمہ کیا گیا تو وہ دو لفظ ’’ہادی‘‘اور ’’رحیم‘‘ بن گئے، ’’یا ہادی، یا رحیم‘‘۔ شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی کا کہنا تھا کہ رِگ وید میں اللہ کے حبیبﷺ کا حلیہ مبارک تک لکھا ہوا ہےاور یہ پانچ ہزار سال قدیم کتاب ہے۔ رِگ وید میں مدینے والے کے ساتھیوں کے حلئے لکھے ہوئے ہیں ، رِگ وید میںصلح حدیبیہ تک کا ذکر موجود ہے۔ رِگ وید میں فتح مکہ تک کا لکھا ہوا۔ شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی نے بتایا کہ میں نے اس ہندو کو خط کے جواب میں لکھوایا کہ تجھے رِگ وید کا وظیفہ بتاتے ہیں اور وہ ہے ’’یا ہادی، یا رحیم‘‘جو کہ رِگ وید میں لکھا ہوا ہے۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو اللہ کو اللہ کے ان دو ناموں سے یاد کرتا ہے تو اللہ جل شانہ وہ جس حال میں مرے اس کا خاتمہ ایمان پر کریگا اور اس کو کلمہ نصیب ہو گا، اور اس کے دنیا کے فائدے بہت زیادہ ہیں مسائل اور مشکلا کیلئے ، الجھنوں، پریشانیوں اور ناکامیوں کیلئے۔