نماز میں مسلمان کا کیسا لباس ہونا چاہئے اس سے متعلق اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ڈاکٹر علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے بتایا کہ نوجوان عموماََ ایسی ٹی شرٹس کا استعمال کرتے ہیں جس پر کسی جانور کی شکل بنی ہوتی ہے یا کسی جاندار چیز کی تو یہ جائز نہیں ایسا نہ کریں۔ننگے سر نماز پڑھنے کی عادت کو نہیں اپنانا چاہئے ہاں کبھی بحالت مجبوری ٹوپی نہ ہو تو اس کے بغیر پڑھ لینے میں گناہ یا مذائقہ نہیں۔
آپ نے لوگوں کی عمومی رائے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بغیر ٹوپی کے نماز ہو جاتی ہے، اس بات کا جواب یہ ہے کہ کیا حضور اکرمﷺ نے کبھی ایسے نماز پڑھی یا کبھی ننگے سر صحابہ کرامؓ نے نماز ادا کی، کیااولیائے کرام ؒ نے بھی کبھی ایسا کیا۔کیا ان مقدس شخصیات کو ننگے سر نماز ادا کرنے سے متعلق مسئلے کا علم نہیں تھا۔؟اگر کبھی ٹوپی میسر نہیں تو اور بات ہے مگر ننگے سر نماز ادا کرنے کی عادت نہیں ڈالنی چاہئے بلکہ عمامہ شریف باندھ کر نماز پڑھنے کا ثواب بھی زیادہ ہے۔مساجد میں پلاسٹک کی ٹوپیاں اسی لئے رکھی جاتی ہیں تاکہ نماز کیلئے آنے والوں کو احساس ہو حالانکہ پلاسٹک لباس نہیں بلکہ وہ مکروہ ہوتا ہے۔ہمیں مسجد میں ایسا لباس پہن کر جانا چاہئے جس سے ہمیں یہ احساس ہو کہ ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش ہونے کیلئے یہاں آئے ہیں۔مساجد میں پلاسٹک کی ٹوپیاں اسی لئے رکھی جاتی ہیں تاکہ نماز کیلئے آنے والوں کو احساس ہو حالانکہ پلاسٹک لباس نہیں بلکہ وہ مکروہ ہوتا ہے۔ہمیں مسجد میں ایسا لباس پہن کر جانا چاہئے جس سے ہمیں یہ احساس ہو کہ ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش ہونے کیلئے یہاں آئے ہیں۔