بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام میں شراب نوشی سے کیوں منع کیا گیا ہے ؟ 

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر تاریخ کے اوراق کو پلٹیں اور پچھلی امتوں کے بربادی کے اسباب پر نظر اٹھائیں تو ان کی معاشرتی اور اخلاقی بربادی کا عین سبب شراب نوشی بھی ہے۔ ان گنت انسانیت اس ام الخبائث کی نظر ہوئے اور عمدہ اخلاق کے دریچے سے اس طرح لڑک کر گرے کہ ان کی ہستیاں ہی مٹادی گئیں۔ معاشرے میں زنا، ہر حواسی حرمت کا خون ان سبب کی وجوہات ایک سبب شراب نوشی ہے۔

جرام کی بڑھتی ہوئی شرح اور بیماریاں ہزاروں لوگوں کے گھروں کے ٹوٹنے کا سبب اور تباہ کاریوں کا واضح ثبوت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس گندی اور ام الخبائث شے سے اجتناب کا واضح حکم صادر فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ترجمہ (شراب مت پیو، بے شک یہ ہر برائی کی چابی ہے۔)
ہر نشہ لانے والی شے حرام ہے، اور جس کی زیادہ مقدار نشہ لائے اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔
احادیث مبارکہ نے واضح طور پر شراب کو حرام قرار دیا اور ان احادیث سے ہر وہ چیز بھی حرام ہوئی جو نشہ آور شے ہو۔ لہٰذا موجودہ سائنس نے اس پر ریسرچ کی ہے اور واضح کیا کہ شراب جو کئی امراض کی جڑ ہے جس سے انسان اخلاقی طور پر اور جسمانی طور پر تباہ اور برباد ہو جاتا ہے۔

شراب سے لاحق ہونے والے امراض:
شراب اور دوسری نشہ آور اشیاء کے استعمال سے منع کرنے کی بہت سی سائنسی وجوہ بھی ہیں۔ دنیا میں شراب نوشی کے باعث سب سے زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں۔ ہر سال شراب نوشی کی وجہ سے لاکھوں افراد مرجاتے ہیں۔ مجھے شراب کے تمام تر بُرے اثرات کی تفصیلات میں جانے کی ضرورت نہیں ، لیکن عام طور پر اس سے جو بیماریاں لاحق ہوتی ہیں ان میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔جگر کا سرطان بہت مشہور ہے جو شراب نوشی کی وجہ سے لگتی ہے۔معدے کی نالی کا سرطان، بڑی آنت کا سرطان وغیرہ۔معدے کی نالی، معدے، لبلبے اور جگر کی سوزش کا تعلق شراب نوشی سے ہے۔دل کے عضلات کا تباہ ہو جانا (Cardiomyopathy) ، بلڈ پریشر کا بڑھنا (Hypertension) ، دل کی شریان کا خراب ہونا (Coronary Artherosclerosis) دل کی تکلیف (انجائنا) اور دل کے دورے، ان تمام عوارض کا تعلق کثرت شراب نوشی سے ہے۔دماغی فالج اور فالج کی مختلف اقسام کا تعلق بھی شراب نوشی سے ہے۔مختلف اعصابی و دماغی امراض (Peripheral Neurophathy, Crtical Atrophy, Cerebellar Atrophy) اور فالج کی مختلف اقسام میں پچھلے واقعات کا بار بار دھرانا بھی شراب نوشی کی کثرت سے رونما ہونے والی تھایامین کی قلت کا نتیجہ ہے۔یاد داشت خراب ہونا (Wernicke-Korsakoff Syndrome with Amnesia)بَیری بَیری کا مرض اور دوسری بیماریاں بھی شراب نوشی میں عام ہیں۔ڈیلیریم ٹریمنس شراب نوشی سے بار بار لاحق ہونے والا سنگین عارضہ ہے، جو بعض اوقات آپریشن کے بعد رونما ہوتا ہے۔ بعض اوقات یہ موت کا باعث بن جاتا ہے۔ ذہنی اختلاط ، دہشت ، گھبراہٹ اور وہم اس کی علامت ہیں۔اینڈو کرائن (درون افرازی) غدود کی خرابیاں ،

مثلاًMyoxoderma, Hyperthyroidism, Florid Cushingخون کے سرخ ذرات کے عورض، فولک ایسڈ کی کمی، خون کی کمی اور اس کے نتیجے میں Mycirocytic Anemia اور خون میں سرخ ذرات کی کمی (اینیمیا) اور یرقان وغیرہ کی بیماریاں بھی شراب نوشی کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔خون کے سفید ذرات (Platelets) میں کمی اور ان کی دیگر خرابیاں۔عام استعمال ہونے والی دوائی فلیجل (میٹرونیڈ ازول) کا شراب کے ساتھ بہت بُرا ردِ عمل ہوتا ہے۔
جسم کا بار بار (Infection) میں مبتلا ہونا اور بیماریوں کے خلاف مدافعتی نظام میں خرابی کثرت سے اور طویل عرصے تک شراب نوشی کا نتیجہ ہے۔ چھاتی کی عفونت، نمونیا، پھپھڑوں میں سوزش، ہوائی چھالا (Emphysema) اور پھپھڑوں کی دق (ٹی بی) یہ سب شراب سے پیدا ہونے والی عام بیماریاں ہیں۔ بلا نوش نشے میں عموماً قے کرتا ہے۔ وہ عضلات جو سانس کی نالی کو محفوظ رکھتے ہیں، مفلوج ہو جاتے ہیں تو قے عموماً پھپھڑوں میں چلی جاتی ہے، جو نمونیے اور پھپھڑوں میں خرابی کا باعث بنتی ہے۔ بعض اوقات اس کی وجہ سے دم گھٹ جاتا ہے اور موت واقع ہو جاتی ہے۔ عورتوں میں شراب کے اثراب زیادہ شدید ہوتے ہیں۔ شرابی عورتوں میں مردوں کی نسبت جگر کے خلیات کی توڑ پھوڑ زیادہ ہوتی ہے۔ خاص طور پر حاملہ عورتوں میں شراب کے استعمال سے نومولود پر بہت بُرا اثر پڑتا ہے۔جلد کی بیماریاں بھی شراب نوشی کی بدولت ہوتی ہیں۔جلدی بیماریاں، گنجاپن (Alopecia)، ناخنوں کا ٹوٹنا، ناخنوں کے گرد عفونت (Infection) اور باچھوں میں سوزش بھی شراب نوشی سے پیدا ہونے والی عام بیماریاں ہیں۔اور حاصل کلام بات یہ کوئی خیر والی ایسی چیز نہیں ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو آگاہی فراہم نہ کی ہو اور نہ ہی ایسی کوئی شر والی چیز ہے جس سے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو روکا نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…