رمضان میں سحری کا وقت ختم ہونے پر فجر کی اذان ہوتی ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں اذان کے دوران کھانے پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتااور اذان ختم ہونے تک چائے کے گھونٹ بھر لیتے ہیں، پانی پی لیتے ہیں یا سگریٹ کے کش لگا لیتے ہیں۔ اس حوالے سےاسلام کی تعلیمات کی روشنی میں کیا احکامات ہیں علامہ ڈاکٹر کوکب
نورانی اوکاڑوی کہتے ہیں کہ جو اذان سحری کا وقت ختم ہونے پر شروع ہو ئی ہے اس کے دوران کچھ بھی کھانے ، پینے سے روزہ نہیں رہے گا۔اس کی احتیاط نہ کرنے سے روزے ضائع ہونے کا امکان ہے۔مسلمانوں کیلئے ضروری ہے کہ سحری کا وقت ختم ہونے سے ایک دو منٹ پہلے ہی کھانے پینے سے ہاتھ روک لیں۔