ڈاکٹر علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی رمضان کے روزوں سے متعلق عمومی غلطیاں جن سے روزے کا تقدس پامال ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اور جو ہمارے معاشرے میں پائی جاتی ہیں سے متعلق نشاندہی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ روزے کی حالت میں ہم لوگ عموماََٹائم پاس کرنے کیلئے ٹی وی پر ڈرامہ دیکھنے، فلم دیکھنے یا کوئی ویڈیو گیم یا کسی دوسرے کھیل میں مصروف ہو جاتے ہیں
جو کہ جائز نہیں کیونکہ روزہ عبادت کیلئے ہےاور اگر روزہ دار روزہ کا حق نہ پہچان سکے تو اس کا روزہ محض بھوکا پیاسا رہنا بن جائے گا، روزہ بہت بڑی نیکی ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے۔روزے میں ایسے کام ہر گز نہ کریں جو روزے کو ضائع یا اس کا ثواب ختم کر دیں۔روزے میں ایسے کام ہر گز نہ کریں جو روزے کو ضائع یا اس کا ثواب ختم کر دیں۔