ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

’’اسلام کسی قسم کی دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا‘‘ چاہے ۔۔۔!امام کعبہ کی دو ٹوک انداز میں وضاحت

datetime 20  ستمبر‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی)امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ عالم اسلام اس وقت انتشار کا شکار ہے، علماء اکرام،مبلغین اور صلحائے امت اصلاح امت کیلئے سرکرداں ہوجائیں اور معاشرے سے برائیوں کا قلع قمع کریں ،معاشرے میں قیام امن ہرفرد کا فرض ہے اور فساد پھیلانے والے اللہ کے دشمن ہیں اور ان کیلئے سخت سزائیں ہیں ،اسلام کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا بلکہ فساد پھیلانے والوں کو اللہ تعالیٰ مختلف حدود اور سزائیں دیتاہے ،امن اسلامی معاشرے کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ایم این اے سے ملاقات کے دوران کیا ۔حافظ عبدالکریم نے امام کعبہ کو پہلا خطبہ حج دینے حج کے مثالی انتظامات پر مبارک باد پیش کی ۔امام کعبہ نے کہا کہ جب انسان دین فطرت سے ہٹ کرچلتاہے تو معاشرے میں بگاڑ آتاہے۔اس پرآشوب دور میں امت مسلمہ کے نوجوان گمراہی کی راہ پر گامزن ہیں اور عورتیں آزادی کی طرف مائل ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے اس وقت ان تمام امور پر خصوصی توجہ دی جائے۔
امام کعبہ نے نے کہا کہ اسلامی نظام میں ہی تمام انسانیت کی نجات ہے۔قرآن کریم نے تمام آسمانی کتابوں کو منسوخ کیا اور دین اسلام نے تمام ادیان کو منسوخ کیا۔دین اسلام پر قائم افراد ہی دنیا اور آخرت میں کامیاب ہیں جو محمد کی رسالت کا منکر ہے وہ خدا کا منکر ہے اور کافروں کیلئے دردناک عذاب ہے۔ معاشرے میں دین اسلام نے دنیاوی اور اخروی تما م امور کو ضابطہ حیات کے طور پررکھا ہے۔شریعت کے خلاف چلنے سے معاشرہ بگاڑ کی طرف جاتاہے۔مسلم حکمراں شریعت کی حد ود میں رہتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کریں۔ا ن کا کہنا تھا کہ معاشرے میں امن کا قیام معاشرے کے تمام افراد کی ذمہ داری ہے۔ہرمسلمان کا مال،جان اور عزت دوسرے مسلمان پر حرام ہے۔اسلام نے معاشرے میں فساد پھیلانے والوں کو سخت سزائیں رکھیں ہیں۔ علما ء کرام پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔علمائے کرام پوری دنیا کے انسانو ں میں دین اسلام کو عام کریں اور امت مسلمہ کے نوجوانوں کو خصوصاً طاغوتی قوتوں کی طرف مائل نہ ہونے دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…